3 اگست 2012 - 19:30

سعودي سيکورٹي فورس نے پرامن مظاہرين پر فائرنگ کر کے ايک اٹھارہ سالہ نوجوان کو شہيد کرديا ہے۔

ابنا: انساني حقوق مرکز الشرق کے مطابق مشرقي صوبے کے شہر القطيف ميں جمعے کي شام ميں پرامن مظاہرہ کرنے والوں پر ظالم سعودي سيکورٹي اہلکاروں نے بلااشتعال فائرنگ کردي جسکے نتيجے ميں حسين يوسف نامي ايک نوجوان شہيد ہوگيا۔عيني شاہدين کا کہنا ہے کہ سيکورٹي فورس کي فائرنگ ميں دو افراد زخمي  بھي ہوئے ہيں۔کہا جارہا ہے کہ سيکورٹي اہلکارو نے زخمي ہونے والے مظاہرين کو اسپتال منتقل کرنے کي بھي اجازت نہيں دي۔سعودي وزارت داخلہ نے دعوي کيا کہ مذکورہ نوجوان ان چند نوجوانوں نے سے ايک ہے جو سيکورٹي فورس کے ساتھ ايک جھڑپ ميں زخمي ہوئے ہيں۔سعودي وزارت داخلہ نے دعوي کيا کہ مظاہرين نے علاقے ميں گشت کرنے والے سعودي سيکورٹي اہلکاروں کے ايک گشتي دستے پر حملہ کرديا تھا جس ميں ايک پوليس اہلکار ہلاک اور دوسرا زخمي ہوگيا تھا۔سعودي عرب کے تيل مالا مال مشرقي علاقوں ميں کافي عرصے سے حکومت کے خلاف مظاہرے ہوتے چلے آئے ہيں۔ جمعے کے روز ہونے والے مظاہروں ميں شريک نوجوان اپنے ايک ساتھي کي فوري رہائي کا مطالبہ کر رہے تھے جسے سعودي پوليس نے ستائيس جولائي کو دہران ميں ہونے والے مظاہرے کے دوران زخمي کرنے کے بعد گرفتار کرليا تھا۔سعودي عرب ميں فروري دوہزار گيارہ سے عوامي مظاہرے جارے ہيں اور ملک کے مشرقي علاقوں کے لوگ  مذہبي اور سياسي بننادوں پر روا رکھنے جانے والے امتيازي سلوک کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہيں۔

......

/169